پشاور (نیا محاذ ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نا فرمانی کی تحریک کے حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں ”دنیا نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجھے کل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، میں پورے صوبے کا نمائندہ ہوں، مجھے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، کلیئرنس مانگنے والوں کی کلیئرنس ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عدالت جاوں گا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی سے متعلق بانی پی ٹی آئی آج بتائیں گے، عمران خان جو بھی ہدایات دیں گے ویسا ہی ہوگا۔
0