0

بانی پی ٹی آئی کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع

اسلام آباد (نیا محاذ)ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔ دوران سماعت ملزمان کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

جونیئروکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر کونسل سینٹرل جیل اڈیالہ میں کیس میں مصروف ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں