لاہور(نیا محاذ)تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے متعلق درخواست دائر کرنے پر نیب لاہور کو 2لاکھ جرمانہ کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے 19صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور نے گواہوں کے بیانات کی کاپیاں دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا، آئین کا آرٹیکل 10اے ملزم کو فیئر ٹرائل کی گارنٹی دیتا ہے،نیب قانون انکوائری کی کاپیاں ملزم کو فراہم کرنے کا حق دیتا ہے،نیب کے مطابق انکوائری میں گواہوں کے بیانات کی کاپی دینے کا حق نہیں،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کے مطابق عدالت نے بیانات کی کاپیاں دینے کا فیصلہ حقائق کے برعکس دیا، نیب وکیل کے مطابق انکوائری مرحلے میں قلمبند کیے گئےبیانات کی کاپیاں فراہم نہیں کی جاسکتیں،نیب عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا،عدالت نیب کی درخواست کو 2لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کرتی ہے ۔یاد رہے کہ پرویز الہٰی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں گواہوں کی کاپیاں مانگی تھیں۔
0