0

ملک بھر میں سردی کے ڈیرے، سب سے زیادہ ٹھنڈ کہاں پڑی؟ جانیے

کراچی (نیا محاذ )کراچی سمیت ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید سردی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے طول و ارض میں روزانہ درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جارہی ہے، رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور استور میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ گلگت ، قلات میں منفی 5، کوئٹہ منفی 2 ، اسلام آباد ایک، پشاور، مظفر آباد2 ، ملتان، بہاولپور، سکھر اور بنوں 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ، نوابشاہ ، جموں میں 7 اور کراچی میں پارہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں