0

لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ کا امریکا میں منشیات سمگلنگ کا اعتراف

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ نے امریکا میں منشیات سمگلنگ کا اعتراف کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آصف حفیظ کو 2017 میں لندن میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 12 مئی2023 کو امریکا کی تحویل میں دیاگیا۔

آصف حفیظ نے امریکی مجسٹریٹ جج اسٹیورٹ ڈی آرون کی عدالت میں جرم کا اعتراف کیا اور ہیروئن، میتھمفیٹائن، چرس امریکا سمگل کرنے کے الزامات تسلیم کرلیے۔

آصف حفیظ کو امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر میریو سزا سنائیں گے۔ اس سے قبل ملزم نے لندن کی عدالت میں دعویٰ کیاتھا کہ وہ 5 جاسوس ایجنسیوں کیلئےکام کرتا تھا۔منشیات کیس میں بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکی گوسوامی بھی ملوث تھے، وکی گوسوامی اور آکاشا برادرز پہلے ہی اس مقدمے میں جرم قبول کرچکےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں