0

180 نشستیں جیتنے والا اڈیالہ جیل میں ہے، تمام مقتدر حلقوں سے بات کرنے کوتیار ہیں: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بالآخر مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، تمام مقتدر حلقوں سے بات کرنے کوتیار ہیں،180 نشستیں جیتنے والا اڈیالہ جیل میں ہے۔26 آئینی ترمیم مذاکرات کے ذریعے ہی رول بیک ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان محمد جنید سے کیا ۔پروگرام میں مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی ۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہمارا بنیادی مطالبہ ضرور تھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے،26 آئینی ترمیم مذاکرات کے ذریعے ہی رول بیک ہوگی۔ہمارے چوری شدہ مینڈیٹ کی بحالی بھی کمیشن کے ذریعے ہوگی ۔جس کے پاس اختیار ہوتا ہے اس سے ہی بات کی جاتی ہے ۔سپیکر خیبر پختونخوا نے278 اموات کا اعداد و شمار دیا تھا۔ اس بیان کو ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بھی دہرایا۔تصدیق11 لاشوں کی ہوئی ہے،یہ کسی نے نہیں کہا کہ اس سے متجاوز نہیں ہیں۔آئی جی نے کہا کہ ہم نے950 افراد گرفتار کیے ہیں۔150 افراد کو انہوں نے ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے گمشدہ افراد کی فہرست بھی دی ہے۔کیا اپنے لوگوں پر گولیاں چلانے کا جواز بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں