0

کراچی سے جدہ جانیوالے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی(نیا محاذ)جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق تعلیمی اداروں سمیت ملک بھر میں منشیات کی فروخت اورسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

اے این ایف نے 11 مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 712.938 کلو گرام منشیات برآمد کی۔اے این ایف حکام نے اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 19 گرام آئس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں