0

وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے

اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلوں کےنوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ 19کے او ایس ڈی منور حسین ڈپٹی سیکرٹری فنا نس ڈویژن تعینات ، ڈائریکٹر مینجمنٹ سروسز ونگ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن واجد علی کی خدمات خصوصی سر مایہ کاری سہولت کونسل ( SIFC) کے سپرد کی گئی ہیں۔

“جنگ ” کے مطابق سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ثانیہ سعید کو 3سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر نیب میں تعینا ت کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر وزارت مواصلات سہیل احمد کو ریلیو کردیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں