اسلام آباد(نیا محاذ) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 26 ویں ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے میں کرنے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بنچ نے 26 ویں ترمیم پر دائر درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے کرنے کا عندیہ دیا۔آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں اس کیس کے بعد سننی ہیں۔جسٹس امین الدین نے مزید کہا کہ 26 ویں آٸینی ترمیم کے خلاف درخواستیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس 26 ویں ترمیم سمیت بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔