0

انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے: یوسف رضا گیلانی

ملتان (نیا محاذ ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
ملتان میں جامعہ زکریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں آنا باعث اعزاز ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہر شعبے پر اثر انداز ہو رہی ہے، دیکھنا ہو گا ٹیکنالوجی کس طرح انصاف کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی صرف آئیڈیا نہیں حقیقت ہے، قوانین معاشرے میں انصاف کے حصول کے لئے اہم ہوتے ہیں، پاکستان میں انصاف کا حصول بہت مشکل ہے، ہمارے ہاں مقدمات کئی کئی سال التواءکا شکار رہتے ہیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہوتا ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ اے آئی کے استعمال سے انصاف بروقت میسر آ سکتا ہے، اے آئی کے استعمال کے آغاز میں مشکلات ہو سکتی ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے عالمی سطح پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں