پشاور(نیامحاذ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ ہم لوگ دین کو بھول چکے، پیسے کی اہمیت کچھ نہیں ہے، اللہ سے پیسہ مانگنے کے بجائے برکت مانگنی چاہئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے پشاور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتنے سال گزرنے کے بعد بھی کرپشن ختم نہیں ہورہی،معاشرے میں کرپشن ہو رہی ہے اور ہم اس کا حصہ ہیں،ہم کرپشن ماننے سے انکار کرتے ہیں لیکن کرتے ہیں،ہم اخلاقیات کے اس معیار پر نہیں پہنچے جس پر پہنچنا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ ہم نے اپنے آپ کو کیوں ٹھیک نہیں کیا؟ہم نے اپنے آپ کو کیوں ٹھیک نہیں کیا؟ ماحول میں غلط چیز پھیلائیں گے تو ایسا ہی معاشرہ بنے گا جیسا آج ہے،علی امین گنڈاپور کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا ہمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے سسٹم بنانا ہوگا، آپ کرپشن کس کیلئے کررہے ہیں ، اپنے یا بچوں کیلئے؟ان کاکہناتھا کہ ہم لوگ دین کو بھول چکے، پیسے کی اہمیت کچھ نہیں ہے،اللہ سے پیسہ مانگنے کے بجائے برکت مانگنی چاہئے،حکومت آنے کے بعد ہمارا ریونیو بڑھا ہے،آپ کو اپنا ایمان مضبوط کرنا پڑے گا، مضبوط ایمان یہ ہے کہ جو چیز ملنی ہے وہ اللہ نے ہی دینی ہے،ایمان مضبوط کرلیں آپ کے تمام مسائل حل ہونگے،آپ نوکریاں اپنے بچے کیلئے خرید رہے ہیں،آپ نوکریاں خریدنا بند کردیں لوگ بیچنا بند کردیں گے،لوگ اپنے بچوں کو نمبر دلانے کیلئے پیسے دیتے ہیں،آپ اپنی نسل، بچے اور قوم کے ساتھ خود زیادتی کررہے ہیں۔
0