0

راجن پور: بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگا دی

راجن پور (ویب ڈیسک) راجن پور میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ رقبے پر پھیلی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔”جیو نیوز” کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے مقامی کسانوں کا بھاری مالی نقصان کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔

اس حوالے سے مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ فصل کو آگ لگانے کے بعد مقامی لوگوں اورپولیس نے ملکر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم کچھ ایکڑ گنا پھر بھی جل گیا۔پولیس کے مطابق چند روز قبل ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر کسانوں کو دھمکی کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں