0

بابراعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام،اندراج مقدمہ کیلئے رجوع کرنے والی خاتون لاہور ہائیکورٹ طلب

لاہور(نیا محاذ)کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کیلئے رجوع کرنے والی خاتون کو 12 دسمبر کو طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کیا جبکہ درخواست گزار بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔عدالت نے اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر مزید سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں