لاہور(نیا محاذ)وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی،محسن نقوی نے وزیراعظم کو چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت بارے آگاہ کیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیمپئنزٹرافی سے متعلق محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا، وزیراعظم نے چیمپئنزٹرافی بارے چیئرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کااظہار کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا موقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24کروڑ عوام کی ترجمانی کی،پاکستان کی عزت سب سے پہلے، اس کے بعد کچھ اور ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنزٹرافی کے انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔
0