کوئٹہ(نیا محاذ)بلوچستان میں نامعلوم شرپسندوں نے قلات مونومنٹ کو نذر آتش کردیا۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ قلات مونومنٹ کو چند برس قبل سی اینڈ ڈبلیو نے تاریخی قلعہ (مِیری) کے قریب تعمیر کروایا تھا۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔