0

میاں چنوں میں شادی کی تقریب کے دوران خواجہ سرا قتل

میاں چنوں(نیا محاذ)میاں چنوں کے علاقے نوری سہاگ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔میاں چنوں میں شادی کے موقع پر خواجہ سرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے نوری سہاگ میں شادی کے فنکشن کے دوران خواجہ سرا کو گولی مار دی گئی۔

گولی لگنے سے خواجہ سرا عمر عرف ناز موقع پر جاں بحق ہو گیا، خواجہ سرا عمر عرف ناز چشتیاں کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ رقص پسٹل سے گولی مار کر خواجہ سراء کو قتل کیا۔مقتول کی لاش کو تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد تلمبہ ہسپتال کے باہر جمع ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں