نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ پرگیہ ناگرا کی بھی غیراخلاقی ویڈیو لیک ہوگئی ہے، جس کے بعد انہوں نے ’خراب ذہنیت‘ کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔آج نیوز کے مطابق گیارہ لاکھ سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار پرگیہ ناگرا نے 2022 میں تامل انڈسٹری میں ڈیبیو کرتے ہوئے تیلگو، تامل اور ملیالم سنیما میں اپنا نام بنایا ہے۔اگرچہ مبینہ لیک ویڈیو کا ماخذ واضح نہیں ہے، لیکن اس نے پرگیہ کی ساکھ کو کافی متاثر کیا ہے۔
پرگیہ نے ایک پوسٹ میں اپنی اس آزمائش کا اظہار کیا اور لکھا، ’ابھی تک یقین نہیں آرہا اور اب بھی امید ہے کہ یہ صرف ایک برا خواب ہے جس سے میں جاگ جاؤں گی، ٹیکنالوجی کا مقصد ہماری مدد کرنا تھا ہماری زندگی کو دکھی بنانا نہیں تھا‘۔