0

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیا محاذ)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔ عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں جبکہ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔

ایف آئی اے درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کرکے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہیں ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں