0

کراچی: جعلی ڈگری پر امریکا جانے والی خاتون کو 6 سال قید کی سزا

کراچی(نیا محاذ) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر امریکہ جانے والی پریانکا دیوی سمیت 4 ملزمان کے خلاف کیس میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو مجموعی طور پر 6 سال کی سزا سنادی۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالت نے ملزمہ پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے شریک ملزمان مریم، امان، اور راشد کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی، اور ہر ایک پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔عدالت کی آبزرویشن میں کہا گیا کہ ”جعلی ڈگری اور تعلیمی اسناد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں“ اور یہ کہ ”جعلی ڈگریاں ڈگری ہولڈرز اور تعلیمی اداروں کے لیے خطرہ ہیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں