0

شیخوپورہ پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ آگیا

شیخو پورہ (ویب ڈیسک) صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 139 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا، لیگی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا جبکہ خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 کے 123 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا طاہر 44264 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز حسین بھٹی 19 ہزار 964 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار علامہ فاروق 7170 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری پر رانا طاہر کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں