0

جسٹس منصور علی شاہ کو سلیکٹیو سینس آف جسٹس زیب نہیں دیتا: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیا محاذ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ سلیکٹیو سینس آف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جسٹس منصور علی شاہ کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ نہایت محترم جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خط میں ایک خدشے کا اظہار فرمایا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ ان کے خط کے مندرجات پر عمل نہ ہوا تو عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ جائے۔

انہوں نے لکھا کہ محترم جج صاحب اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ عرصہ دراز سے وابستہ ہیں، ان کی اس وابستگی کے دوران عدلیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس کے عینی گواہ ہیں، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، اعجاز الاحسن اور مظاہر نقوی عدلیہ کا وقار پامال کرنے والے چند نام ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں