ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں اگر مقبول ترین گلوکاراؤں کا ذکر کیا جائے تو ان میں تین ایسے نام ہیں جو سوشل میڈیا سمیت کئی ممالک میں مشہور ہیں۔عموماً ہوتا یہ ہے کہ لوگ گانے تو سنتے ہیں لیکن ان گانوں کے پیچھے کون سے گلوکار یا گلوکارہ کی آواز ہے اس پر دھیان نہیں دیتے لیکن نیہا ککڑ، سنیدھی چوہان اور شریا گھوشال کے گانوں میں ان کی آواز آسانی سے پہچان لی جاتی ہے۔ویسے تو فلموں میں پلے بیک گلوکاری کرنے والی دیگر کئی بھارتی گلوکارائیں مشہور ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تینوں کو ایک گلوکارہ نے شکست دے دی کیونکہ وہ گلوکارہ بھارت کی امیر ترین گلوکارہ ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی امیر ترین گلوکارہ ہونے کا اعزاز تلسی کمار کو حاصل ہے، تلسی مشہور میوزک کمپنی ‘ٹی سیریز’ کے مالک کمار خاندان کا حصہ ہیں جو 210 کروڑ بھارتی روپے تقریباً 25 ملین امریکی ڈالر کی مالک ہیں۔
جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ یہ دولت صرف ان کے گلوکاری کے کیرئیر سے نہیں بلکہ ٹی سیریز کے کاروبار میں ان کے اہم حصہ داری سے بھی آتی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی میوزک اور فلم پروڈکشن کمپنیوں میں شامل ہے۔ٹی سیریز کے ساتھ تعلق کے علاوہ تلسی ‘کڈز ہٹ’ نامی یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں جس پر بچوں کےلیے نظمیں اور کہانیاں پیش کی جاتی ہیں، اس چینل نے بھی ان کے اثاثوں میں دگنا اضافہ کردیا اور ان کی کاروباری صلاحیت کو بڑھا دیا۔
تلسی کمار کی گلوکاری کا سفر تقریباً 2 دہائیوں پر محیط ہے، انہوں نے کئی مشہور فلموں کےلیے ہٹ گانے گائے جن میں فلم بھول بھلیاں، ریڈی، دبنگ، کبیر سنگھ اور ستیہ پریم کی کتھا بھی شامل ہیں۔ان کے مشہور ترین گانوں میں تیرا بن جاؤنگا، تم جو آئے، پی لوں، تو لونگ میں الائچی، لگ دی لاہور دی وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شریا گھوشال 185 کروڑ، سنیدھی چوہان 110 کروڑ اور آشا بھوسلے 100 روپے بھارتی کروڑ کی مالیت رکھتی ہیں۔