اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اورخطہ پوٹھو ہار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں اسموگ ؍دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، کوئٹہ اور گردو نواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے وادی کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں شدید برف باری کی وجہ سے وادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران کو بند کر دیا گیا جب کہ شوگراں اور بالاکوٹ کے راستے کھولے ہیں۔