0

پاکستانیوں کی اکثریت نے سموگ کی ممکنہ وجہ کی نشاندہی کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 70 فیصد پاکستانیوں نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو سموگ کی سب سے اہم وجہ قرار دے دیا۔اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت جانتی ہے کہ سموگ کیوں ہوتی ہے۔ سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو سموگ کی سب سے اہم وجہ قرار دیا تو 63 فیصد نے صنعتی آلودگی کو سموگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

سروے میں 37 فیصد نے کچرا جلانے، 31 فیصد نے اینٹوں کے بھٹوں، 30 فیصد نے فصلوں کی باقیات جلانے جبکہ 11 فیصد افراد نے تعمیراتی کام کو سموگ کا ذمہ دار کہا۔سموگ کو قابو کرنے میں ناکامی کے سوال پر 44 فیصد نے عوام کے عدم تعاون کو بنیادی وجہ قرار دیا۔37 فیصد نے قانون کے نفاذ میں کوتاہی، 16 فیصد نے فضائی معیار سے متعلق قوانین کی عدم موجودگی، 8 فیصد نے فنڈز کی کمی جبکہ 8 فیصد افراد نے اداروں کی محدود صلاحیت کو سموگ کے خاتمے میں ناکامی کی اہم وجہ کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں