مظفر گڑھ(نیا محاذ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ علی پور میں بیوی اور 7 بچوں سمیت 8 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مجتبٰی بلوچ نے مجرم سجاد کھوکھر کو جرم ثابت ہونے پر 8 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ سزا بھگتنا ہوگی۔
مقدمہ کے مطابق علی پورمیں تھانہ صدر کی حدود مڈوالا میں 11اپریل 2024 کو عیدالضحٰی کے دوسرے روز مجرم سجاد نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کوثر اور 7 بچوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔مقتولین بچوں میں 4 ماہ کی منزہ، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان، 4 سالہ مہناز، 6 سالہ رمشہ،7 سالہ کنزہ اور 8 سالہ انسہ شامل ہیں۔مجرم سجاد کھوکھر پیشے کے لحاظ سے درزی اور ایک ٹانگ سے معذور ہے۔