لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے دو ٹوک جواب دیا ہے کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن اپنی بے عزتی نہیں کروائیں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم اجلاس سے قبل آئی سی سی کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور اپنے انہیں واضح کردیا۔
ایکسپریس کے مطابق آئی سی سی کے عہدیداروں کو چئیرمین پی سی بی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آگاہ کر دیا اور دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنے مؤقف پر واضح انداز میں کھڑا ہے۔محسن نقوی نے آئی سی سی کو پیغام میں کہا کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی بےعزتی نہیں کرائیں گے۔