0

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیا محاذ)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔شام یا رات میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ/ دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، سبی، بارکھان، زیارت، لورالائی، چاغی، خاران، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، نورپور تھل، گوجرانوالہ، گجرات اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،گجرات، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، پشاور، مردان، نوشہرہ، کرم، اورکزئی، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں