اسلام آباد(نیا محاذ)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری نے کہاہے کہ لاشوں کو پروپیگنڈا کرنے والے اپنی بزدلی چھپا رہے ہیں،بشریٰ بی بی نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک واپس نہیں جائینگے ،بشریٰ بی بی ایسے فرار ہوئیں کسی کو پتہ بھی نہ چلا، آپ کتنے بزدل ہیں کہ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے،آپ لیڈر تھے تو آگے آ کر گولی کھاتے،گیڈروں میں بھاگنے والی خصوصیت ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی لیڈرز کی تاریخ ہے یہ کئی بار فرار ہوئے ہیں،اسلام آباد کا امن تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی،لیڈرز اپنی بلٹ پروف گاڑیوں سے نہیں نکلے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ لاشیں گری ہیں لیکن رینجرز اورپولیس والوں کی،رینجرزاور پولیس اہلکار فرض کی ادائیگی کرتے شہید ہوئے،ریاست اور سکیورٹی اداروں نے صبر کادامن نہیں چھوڑا،جن لوگوں نے قانون توڑاان کو گرفتار کیاگیا، آپ نے ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے،آپ کے پاس آنسو گیس کے شیلز اور مسلح لوگ تھے،یہ تربیت یافتہ فورس کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا، افغان شہری نہ جانے پاکستان میں کیا کرنے آئے ہیں،ویڈیوز میں افغان شہری شیلنگ کرتے نظر آ رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی مسلح لوگوں کوریاست کیخلاف اکسانے کی ترغیب دیتی رہیں،اپنی بزدلی چھپانے کیلئے لاشوں، گولیوں کا پروپیگنڈا کررہے ہیں،علی امین گنڈاپور تو ایسے آئے تھے جیسے بڑے فاتح ہیں،علی امین گنڈاپور ایسے تقاریر کررہے تھے جیسے بڑاانقلاب آ گیا ہے۔آپ سے ہمیشہ نرم رویہ اختیار کیا گیا،آپ نے عوام کی خدمت کیلئے ووٹ لیا ہے،امید ہے آپ کا بخار آخری کال سے اتر گیا ہوگا۔
0