0

کراچی میں 9سکینڈ میں 55لاکھ روپے کی ڈکیتی

کراچی(نیا محاذ)شہر قائد میں میں دن دیہاڑے 9سکینڈ میں مبینہ طور پر 55لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں شہری سے سرعام لوٹ مار کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے،ویڈیو میں لٹیروں کو شہری سے رقم سے بھرا بیگ چھینتے دیکھا جا سکتا ہے،موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کیلئے ہیلمٹ پہن رکھے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو نے اسلحہ نکال کر شہری کو دھمکایا اوردوسرے نے رقم سے بھرا بیگ چھینا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق راشد نامی شہری رقم بینک میں جمع کرانے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے لوٹ لیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں