0

آپریشنل مسائل کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ، 29 تاخیر کا شکار

لاہور(نیا محاذ) آپریشنل وجوہات حل نہ ہونے کے باعث مختلف ایئر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 29 تاخیر کا شکار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق بیجنگ، اسلام آباد اور کراچی کی پروازیں سی اے 945 اور 946 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

دبئی اور لاہور کی غیر ملکی ایئر لائنز کی 2 پروازیں ایف زیڈ 359 اور 360 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے، اسی طرح دبئی سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں ایف زیڈ 353 اور 354 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں