0

مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی

لاہور(نیامحاذ)دو دن میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہو گئی۔ انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آج مرغی کا گوشت مزید 7 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گو شت کے نرخ 475 روپے ہو گئے ہیں۔زندہ برائلر مرغی 5 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے ہو گیا ہے۔انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہونے سے انڈوں کی فی درجن قیمت 348 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں