0

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہلاکت پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد(نیا محاذ)مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہلاکت پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،پمر ہسپتال جا کر جھوٹی ویڈیو بنائی گئی، بتایا گیایہاں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاکہ جتھے نے اسلام آبادپر حملہ کرنے کی کوشش کی ،پی ٹی آئی کا مقصد بہتری کی طرف چلتی معیشت کو سبوتاژکرنا تھا،سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہلاکت پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،پمر ہسپتال جا کر جھوٹی ویڈیو بنائی گئی، بتایا گیایہاں ہلاکتیں ہوئی ہیں،یہ پلان کرکے آئے تھے کہ انہیں لاشیں ملیں، حکومت اور امن قائم کرنے والے اداروں نے لاشیں نہ گرنے کو یقینی بنایا۔لیگی رہنما کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے پاس اسلحہ موجود تھا، علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے کہنے پر فائرنگ کرتے رہے،ان کے حملوں میں قانون نافذ کرنے والے 6اہلکاروں نے شہادت پائی،انہوں نے کہاکہ رات میں ہونے والے آپریشنز اسلحے کے بغیر کئے گئے،آپریشنز میں طاقت اوراسلحہ استعمال نہیں کیا گیا،علی امین اور بشریٰ بی بی لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے تھے،تقریباً900مطاہرین کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 37افغان شہری پکڑے گئے، مظاہرین نے 12سے زائد پولیس کی گاڑیوں کو جلایا، بہت سے لوگوں کو جانیں لینے کیلئے لایا گیا تھا،ان افراد سے آنسو گیس وہ شیل برآمد ہوئے جو کے پی حکومت کے تھے،26اور27نومبر کا دن لوگوں کی یادداشت سے مٹے گا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں