0

بدین؛گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 2افراد جاں بحق، 30سے زائد مویشی ہلاک

بدین(نیا محاذ)3گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 2افراد جاں بحق اور 30سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بدین کے علاقے کھورواہ میں مویشیوں اورمرغیوں سے بھری 3گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں 2افراد جاں بحق اور8شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جاں بحق افراد میں عارب اوراجو شامل ہیں،حادثے کے نتیجے میں 30سے زائد بھیڑ، بکریاں بھی ہلاک ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں