پشاور ( نیا محاز ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشتگردوں کو بسانے والی جماعت اسلام آباد میں دہشتگردی کر رہی ہے۔9 مئی کے ماسٹر مائنڈز آج بھی ریاست پر حملہ آور ہیں۔”جنگ ” کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہید اہلکاروں کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔خیبر پختون خوا میں دہشت گردوں کو بسانے والی جماعت اسلام آباد میں دہشت گردی کر رہی ہے۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز آج بھی ریاست پر حملہ آور ہیں، رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانا ریاست دشمن ٹولے کے مشن کا حصہ ہے۔ ملک دشمن جماعت کی سہولت کاری کرنے والے تمام جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔
0