0

کراچی پولیس کو اہم احکامات جاری

کراچی( نیا محاذ) کراچی پولیس کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کی وجہ سے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس کو عام دنوں کی ڈیوٹیز پر طلب کر لیا گیا ہے۔”جنگ ” کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جاری احکامات میں اتوار کی چھٹی، ہفتہ وار آف اور دیگر چھٹیوں پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر بلوالیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام ڈی ائی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تھانوں یا علاقوں میں موجود رہے۔ تھانوں کے انویسٹی گیشن انچارجز اور دیگر دفتری سٹاف کی بھی چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔ ایڈیشنل ائی جی کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ دفاتر اور تھانوں میں اتوار ورکنگ ڈے کی حاضری یقینی بنائیں۔ رخصت اور ہفتہ وار ریسٹ پر موجود اہلکار بھی حاضر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں