فیصل آباد (نیا محاذ) راستے بند ، مزدور بے روزگار،مال تیار ، ملیں بند ، مالکان پریشان ، صنعتوں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی تفصیلات کے مطابق اس وقت معیشت عجیب و غریب صورتھال سے گزر رہی ہے ۔سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے پنجاب میں کنٹینرز لگا کر راستوں کی بندش کو ملکی معیشت کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث ملوں کو خام مال کی فراہمی معطل ہو چکی ہے جبکہ مزدور بھی اپنے کام کی جگہوں تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں جس سے انڈسٹری کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔”جنگ ” کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ شیخوپورہ روڈ کے ٹول پلازہ کی بندش کے باعث ایکسپورٹ کیلئے کنٹینرز ملوں سے باہر نہیں نکل پا رہے جس کی وجہ سے تیار شدہ مصنوعات ملوں میں پڑی ہیں اور مل مالکان سخت پریشان ہیں،ٹیکسٹائیل ملز بند ہیں۔ رانا زاہد توصیف نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو خدانخواستہ پاکستان کی سب سے زیادہ ریونیو دینے والی اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے والی ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہو سکتی ہے۔بروقت مصنوعات کی ترسیل نہ ہونے کے باعث غیر ملکی خریدار دوسرے ممالک کا رخ کر سکتے ہیں جس سے ملکی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
0