بارسلونا (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے قائدعمران خان کی کال پر دنیا بھر کی طرف سپین میں کارکنوں نے سپین کے سیاحتی مرکزی شہربارسلونا “رامبلہ روال “پر احتجاج مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی سپین کے عہدیداروں ،ورکرز ،خواتین ،بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔
احتجاجی مظاہرے سے پی ٹی آئی سپین کے صدر محمد شیراز بھٹی ،سابق صدر محمد شہباز ملک ،سابق صدر شہزاد اصغر بھٹی ، ڈاکٹر ہما جمشید ،سیدگوہر بخاری ،سید ذولقرنین شاہ ،چوہدری سلطان رانجھا ، طاہر رفیع،پروفیسر مشتاق،سید فخر عباس اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر آئینی ، بے بنیاد اور جعلی مقدموں سے رہا ئی نہیں ملتی عمران خان کے چاہنے والے اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے ۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی تصاویر اور نعرے درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے عمران خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ، احتجاجی مظاہرے میں نقابت کے فرائض چوہدری عبدالصبور نے ادا کئے۔
0