0

ساتھی اداکارہ کے ساتھ وائرل تصاویر اور تعلقات کی افواہوں پر احد رضا میر نے کیا کہا؟

کراچی (ویب ڈیسک) اداکار احد رضا میر نے اپنی نجی زندگی اور ساتھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر کسی قسم کی لب کشائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔معروف صحافی ملیحہ رحمان نے انٹرویو کے دوران اداکار احد رضا میر سے سوشل میڈیا پر وائر ہونے والی افواہوں سے متعلق دریافت کرنے کی کوشش کی اور اداکارہ رمشا خان کا نام لیئے بغیر سوال کیا جس پر جواب میں احد رضا میر نے کہا میں بور قسم کا انسان ہوں، مجھے نہیں لگتا لوگوں کو میری زندگی کے بارے میں جاننے میں دلچسپی ہوگی، میں چاہتا ہوں میری زندگی نجی رہے اورلوگ وہی سمجھتے ہیں جو وہ سمجھنا چاہیں۔اداکار نے مزید کہا مجھے نہیں لگتا کہ میری کسی تصویر یا سوشل میڈیا پوسٹ پر مجھے کسی کو بھی وضاحت دینے کی کوئی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔بعدازاں 2022 میں خبریں سامنے آئیں کہ سجل اور احد کے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ان افواہوں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، نہ ہی سجل اور نہ ہی احد رضا میر نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی۔

بظاہر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے جس کی تصدیق صحافی آمنہ عیسانی بھی کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں