0

توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری

اسلام آباد(نیا محاذ )توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا لیکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی گی کیونکہ انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرتے ہوئے پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری کیا ، حکمنامے میں کہا گیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے ، اگر عمران خان کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہائی دی جائے ۔ عمران خان کے 10 لاکھ روپے کے مچلکے طارق نون اور راجا غلام سجاد نے دیئے ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم گزشتہ شب عمران خان کی راولپنڈی میں پی ٹی آئی احتجاج پر درج مقدمے میں گرفتار ی ڈال دی گئی ہے ۔

عمران خان کے جیل میں سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرتے ہوئے پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ عدالت نے عمران خان کا ریمانڈ بھی منظور کر لیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں