لاہور(نیا محاذ) آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے امتحانات میں گریس مارکس تین سے بڑھا کر پانچ کردیئے گئے، انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو آگاہ کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے امتحانات میں گریس مارکس میں اضافہ پاسنگ مارکس میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے، پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کئے گئے تھے ، 35 نمبر والے امیدوار کو 5 نمبر گریس مارکس دے کر پاس کیا جائے گا۔آئی بی سی سی بورڈز کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پیپر چیکرز کو نئی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے۔
ذرائع کے مطابق آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے گریس مارکس کو 7 کرنے کی تجویز دی گئی تھی، گریس مارکس زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں دیئے جا سکتے ہیں، تین مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں گریس مارکس کسی بھی مضمون میں نہیں دیئے جائیں گے۔