ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے راجستھان کے ایک 32 سالہ شخص کو کرناٹکا سے گرفتار کر لیا گیا اور مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کی شناخت بھیکا رام عرف وکرم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ جالور، راجستھان کا رہائشی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہویری کے سپرنٹنڈنٹ پولیس انشو کمار نے بتایا کہ “مہاراشٹر اے ٹی ایس” کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہویری ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کرناٹکا کے مختلف علاقوں میں مزدوری کر رہا تھا اور گوودر اونی میں کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔
0