لندن(نیا محاذ )برطانیہ میں لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث 20 افرادکو مجموعی طورپر 219 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر ہیلی فیکس میں 12 سے 16 سال کی عمرکی 4 لڑکیوں سے زیادتی ثابت ہونے کے بعد ان واقعات میں ملوث 20 افرادکو مجموعی طورپر 219 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو 2001 سے 2010 کے درمیان زیادتی کے مختلف کیسز میں سزاسنائی گئی۔
حکام کا بتانا ہے کہ زیادتی کے واقعات کی تحقیقات کا آغاز 2016 میں ہوا تھا جب 13 سے 16 سال کی 2 لڑکیوں سے 2006 سے 2009 کے درمیان ہونے والے واقعات کی تحقیقات کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق دوسری تحقیقات کا آغاز بھی 2016 میں ہی ہوا جب ایک لڑکی کے ساتھ 2006 سے 2010 کے درمیان زیادتی کے واقعات ہوئے، اس وقت اس کی عمر محض 13 سال تھی جبکہ ایک اور لڑکی سے زیادتی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز 2018 میں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ زیادتی کے واقعات کے وقت ملزمان کی جانب سے لڑکیوں کو دھمکیاں دیکر بلیک میل بھی کیا گیا۔
0