0

اسرائیل کے لبنا ن پر حملے ،60 افراد شہید، 163 زخمی ،جواب میں حزب اللہ نے بھی 120 راکٹس داغ دیے

بیروت (نیا محاذ)لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغ دیے جس سے ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنان پر وحشیانہ حملے کئے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 163 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ امن مشن فورس اور لبنانی فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر بھرپور جوابی حملے کئے اور120 راکٹس داغ دیے، اس دوران مزید ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شاطی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث مزید 62 افراد شہید ہوگئے، حماس نے دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 3 روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔
علاوہ ازیں برطرف سابق اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل کی فوج کو غزہ میں رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے، غزہ سے فوج نہ نکالی تو اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں