0

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 13روپے فی کلو سستی

اسلام آباد(نیا محاذ)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی 13روپے فی کلو سستی کردی ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140روپے فی کلو مقررہو گئی۔ذرائع کے مطابق ابتک یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 153روپے کلو مل رہی تھی،یوٹیلیٹی سٹورز نے شوگر ملز چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی،شوگر ملزمالکان نے فروخت کی گئی چینی پر یوٹیلیٹی سٹورز کو 17روپے فی کلو کمی کی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی سستی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں