واشنگٹن(نیا محاذ)امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ابتک کے نتائج کے مطابق ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جبکہ ڈیموکریٹس کی کملا ہیرس پیچھے ہیں۔امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوارکملا ہیرس نے نیویارک، الی نوائے، ورمونٹ میں ٹرمپ کو شکست دیدی، اسی طرح کملا ہیرس نے میسا چوسٹس، کنیٹیکٹ،روڈ آئی لینڈ،نیوجرسی، ڈیلاویئر، میری لینڈ میں کامیاب سمیٹی۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ جن ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ، ان میں فلوریڈا، ٹیکساس، لوئریانا،الاباما، مسی سپی اورارکنسا شامل ہیں۔اس کے علاوہ اوکلاہوما، ٹینیسی، ساؤتھ کیرولائنا،کینٹکی، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو، انڈیانا، نبراسکا، وائیومنگ، ساؤتھ ڈکوٹا،نارتھ ڈکوٹا، میزوری، یوٹا میں بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے۔