0

امریکی صدارتی انتخابات کی رات ہی امریکا کا ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ

واشنگٹن (نیا محاذ )ایک طرف امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے تو دوسری طرف آج رات ہی امریکا کی جانب سے ہائپرسونک جوہری میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ہائپرسونک جوہری میزائل تجربے کیلئے تیار ہے، انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل ’منٹ مین تھری‘ کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان کیلی فورنیا کے وینڈنبرگ سپیس فورس بیس سے لانچ کیا جائے گا۔
برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق میزائل کی رفتار 15 ہزار میل فی گھنٹا سے زائد تک جا سکتی ہے۔ ہائپرسونک جوہری میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
صدارتی انتخابات کی رات ہی جوہری ہائپرسونک میزائل کے تجربے پر کچھ امریکیوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تاہم امریکی فوج نے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میزائل تجربے کیلئے وقت کا تعین پہلے ہی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں