0

امریکا میں ووٹنگ جاری، ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے شیئرز کی قیمت 25 فیصد بڑھ گئی

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے کئی ریاستوں میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے، صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ جیو نیوز کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کےشیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی کمپنی ٹروتھ سوشل کے شیئرز کی قیمت میں منگل کی صبح 13 اور پیر کو 12 فیصد اضافہ ہوا۔ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کوپچھلے ہفتےکے 3 دن بھاری نقصان ہوا تھا تاہم اب 2 دنوں کے دوران اس کے شیئرز کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کے الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا تھا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈکسوائل نوچ میں کل 6 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو 3،3 ووٹ پڑے اور اس طرح نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے قصبے میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن امیدوار میں مقابلہ برابر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں