0

لاہور میں ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 6 افراد گرفتار کرلیے گئے

لاہور (نیا محاذ) ڈولفن اسکواڈ نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مغلپورہ میں ویگو ڈالہ پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھےجنہیں گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 جدید آٹومیٹک رائفلز، 2 پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ گارڈز کی ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں