اسلام آباد(نیا محاذ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئیں۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ثانیہ نشتر کا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے تاہم ثانیہ نشتر کے سینیٹ سے مستعفی ہونے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔
یاد رہے کہ ثانیہ نشتر 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ثانیہ نشتر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔