ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکی ملی ہے۔ جس میں 2 کروڑ روپےتاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی” آج نیوز” کے مطابق دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد ممبئی کے ورلی ضلع میں پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے سلمان خان سے2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔